c حکومتی اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں کورونا وائرس کے تصدیق شدہ مریضوں کی تعداد 1408 ہوگئی ہے۔ پاکستان میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 11 ہوگئی اور ملک بھر میں سب سے زیادہ 5 ہلاکتیں اب تک پنجاب میں ہوئی ہیں جب کہ ملک میں مزید نئے کیسز کے بعد مصدقہ کیسز کی تعداد 1408 تک جا پہنچی ہے۔ سندھ سندھ میں آج بروز ہفتے اب تک کورونا وائرس کے 17 کیسز سامنے آئے ہیں جو سرکاری پورٹل پر رپورٹ کیے گئے ہیں تاہم صوبائی ترجمان کی جانب سے ان کیسز کی تصدیق ابھی نہیں کی گئی۔ سرکاری پورٹل کے مطابق سندھ میں مزید 17 کیسز سامنے آنے کے بعد صوبے میں کیسز کی مجموعی تعداد 440 سے بڑھ کر 457 ہوگئی ہے۔ مزید پڑھیں: سندھ میں حالات تشویشناک، اب تک کتنے کورونا کیسز سامنے آگئے؟ افسوسناک خبر آگئی سندھ میں جمعے کو کورونا وائرس کے مزید 19 کیسز سامنے آئے تھے جن میں 11 نئے کیسز کراچی میں سامنے آئے جو لوکل ٹرانسمیشن کے تھے اور حیدرآباد میں لوکل ٹرانسمیشن کا ایک کیس سامنا آیا جب کہ لاڑکانہ میں ایران سے آئے 7 زائرین میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی تھی۔ پنجاب پنجاب میں کورونا وا...
All Global News Updates & Resarch Updates